غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

راشن بیگ مقامی تاجر نے ایک کروڑ 70 لاکھ میں تیار کیے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 اپریل 2020 12:11

غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا
حیدرآباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اپریل2020ٌء) حیدرآباد میں غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے راشن کی فراہمی آج سے شروع کی جانی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے 25 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر حیدرآباد کے لئے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے راشن بیگز کا انتظام کیا گیا۔

اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تاجر کو ایک کروڑ ستر لاکھ میں راشن بیگ تیار کرنے کا طریقہ دیا گیا۔جبکہ گزشتہ روز اس تاجر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا راشن سے بھرا ٹرک تقسیم سے قبل لوٹ لیا گیا۔حکومت کی جانب سے دس ہزار سے زائد راشن بیگ حیدرآباد کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں دس ہزار راشن بیگ انتہائی مستحق افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔

دوسری جانب ابق اتوار کے روز خدمت خلق فانڈیشن کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا سے غذائی اجناس سے بھرے متعدد ٹرک کنوینر خالدمقبول صدیقی ،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،اراکین رابطہ کمیٹی نے اپنی نگرانی میں کراچی کے مختلف علاقوں اسکیم 33،محمود آباد،لیاری،سرجانی،ڈسٹرکٹ ملیر،پاک کالونی،لائنزایریا اور لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیلئے روانہ کیا۔

ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے ٹرک کی روانگی کے موقع پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو پابند کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے متاثرہ عوام کی دہلیز پر ہی یہ غذائی اجناس فراہم کیں جائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی کے مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے دل کھول کرخدمت خلق فانڈیشن کی مدد کی جسکے سبب خدمت خلق فانڈیشن کے رضاکار ایسے لوگوں کی مدد انکے گھر پہنچ کر کررہے جن کو اس وقت مدد کی سخت ضرورت ہے۔

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے ذریعے یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ ابھی تک جو امدادی کام کیے ہیں اس سے کئی گناہ زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں غذائی اجناس کی ضرورت ہے، مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ خدمت خلق فانڈیشن کی مزید امداد کریں۔