مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انفیکشن پھیلانے والی وباء سے متعلق 2015 ء میں خبردار کیا تھا، رپورٹ

پیر 6 اپریل 2020 13:07

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انفیکشن پھیلانے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے 2015ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدی وبائی مرض سے 10 ملین سے زائد افراد ہلاک ہونے سے متعلق خبردار کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی نے بل گیٹس کی گزشتہ وارننگز کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ آئندہ دہائیوں میں زیادہ تر ممالک متعدی وبائی مرض کے حقیقی امکان کے لئے تیار نہیں ہیں جو موسم سرما میں ایسی انفیکشن وباء کی طرح پھیل سکتی ہے جس سے 10 ملین سے زائد افراد ہلاک ہوں گے اور یہ ایک جنگ کی بجائے انتہائی متعدی وائرس ہو سکتا ہے۔