الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2020 13:43

الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری،تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر اظہر ڈار نے بتایا کہ ہماری فاؤنڈیشن کے رضا کار غریب لوگوں کو راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ الخدمت کے رضاکار شہر کے مضافات کے علاوہ مساجد گلیوں اور محلوں کے ساتھ ساتھ دکانوں میں جراثیم کش سپرے کرکے عوام کو اس کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مثبت اقدامات کررہے ہیں جبکہ اگر کسی کو بھی ہماری ضرورت ہو تو ہم سے رابطہ کریں انشاء اللہ ہم ان کے پاس پہنچ کر ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :