اسلام آباد ہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی کیس، توہین عدالت درخواست پر سیکرٹری صحت، سیکشن آفیسر، ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ رمنا طلب

پیر 6 اپریل 2020 17:07

اسلام آباد ہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی کیس، توہین عدالت درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی کیس میں توہین عدالت درخواست پر سیکرٹری صحت، سیکشن آفیسر، ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ رمنا کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین کی درخواست پر سماعت کے دوران بیرسٹر ظفر اللہ عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجسٹرار کو آفس کا چارج کا سنبھالنے کا حکم دیا گیا تھا، رجسٹرار گئے تو گارڈ کھڑے کر دیئے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت نے تمام فریقین کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام فریقین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں اور سماعت )آج) منگل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔