کورونا وائرس، لاک ڈائون کے دوران سالگرہ منانے پر نامور نائیجیرین اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 6 اپریل 2020 23:30

لاگوس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) مشہور نائیجیرین اداکارہ فونکی ایکنڈیلی کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے دوران سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نولی ووڈ فلم سٹار جو کہ جنیفا کے نام سے مشہور ہیں کو اپنے گھر میں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کرنے پر اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے تقریب میں اپنے دوستوں کو بھی مدعو کیا تھا۔

چند روز میں دونوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کیا تو انہیں ایک ماہ قید اور 260 ڈالرز جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے روہے پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔ نائیجیریا میں اب تک 232 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔