فلپائن میں پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہری کو گولی ماردی

چیک پوسٹ پر 63 سالہ شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے روکا گیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا، حملہ کرنے کی کوشش پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی

پیر 6 اپریل 2020 21:03

فلپائن میں پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہری کو گولی ماردی
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2020ء) فلپائن میں پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہری کو گولی ماردی، چیک پوسٹ پر 63 سالہ شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے روکا گیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا، حملہ کرنے کی کوشش پر پولیس اہلکار نے گولی چلا دی۔ تفصیلات کے مطابق  فلپائن میں طبی حکام کی جانب سے ماسک نہ پہننے کے باعث روکنے پر مشتعل ہونے والے شہری کو پولیس نے گولی ماردی۔

بتایا گیا ہے کہ فلپائن کے جنوبی صوبے اگوسان کے ایک گائوں میں طبی حکام نے مقامی چیک پوسٹ پر 63 سالہ شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے روکا جس پر وہ مشتعل ہوگیا۔ شہری نے مقامی طبی حکام اور پولیس کے ساتھ بد کلامی کی اور فصل کی کٹائی میں استعمال ہونے والی بڑی درانتی سے حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کی۔

(جاری ہے)

موقعے پر موجود پولیس اہل کار نے مشتعل ہونے والے شہری کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی لیکن شہری نے اس کی بات سننے سے انکار کردیا۔

اسی گرما گرمی میں اہل کار نے مشتعل شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔حکام کے مطابق مقامی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہل کاروں اور طبی عملے پر حملہ آور ہونے والا شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔
                                                                                 

متعلقہ عنوان :