ٴنیشنل پارٹی کے پاس اپنی جھوٹ مکاری چھپانے کا کوئی راہ نظر نہیں آتا ،بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 8 اپریل 2020 00:28

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی ترجمان نے نیشنل پارٹی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے پاس اپنی جھوٹ مکاری چھپانے کا کوئی راہ نظر نہیں آتا ہے ان کی کالی کرتوت اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں چھپانے کیلئے لفظوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے انکی سیاسی تسلسل جھوٹ مکاری قوم دوشمنی کی وجہ سے تو جا چکی ہے اب انکی گندی سوچ جزباتی لہجہ غیر سیاسی طرز و طریقہ انکے اپنے قلم سیسجائے گئے الفاظ گرائمر سے باہر ہیں یہ انکی جہالت نہ بلدی کے منہ بولتا ثبوت ہیں انکی اس جزباتی غیر فکری عمل وانائیت نے نہ صرف عوام کو شدید معاشی سیاسی سوشل جان ومالی نقصان دیا ہے بلکہ وہ اب خودی کی انائیت کے شکار ہوچکے ہیں اپنی کالی کرتوتوں کو دوسروں پہ تھونپ رہے ہیں جن جن کرپشن و لوٹ مار کے ذکر وہ کررہے ہیں جن کو وہ خود کرچکے ہیں رہی بات اصولی سیاست کی بی این پی عوامی نے ہر جلسے میں واضح طور پر کہا تھا کہ بی این پی عوامی کے لیڈر میر اسد اللہ بلوچ نے کبھی اصولوں کا سود نہیں کیا ہے پارٹیوں کی تبدیلی مظبوط اصولوں کی وجہ تھی کہ وہ قومی ایشوز پر نہ وہ اپنے اصولوں کا جانے والے کل میں سودا کرتے تھے نہ آنے والے کل میں کریں گے فرزند بلوچستان میر اسد اللہ بلوچ نے ہر دور و حالات میں عوامی نمائندگی کی حق ادا کی ہے اور اپنے محکوم مظلوم قوم کی خاطر ہر محاذ پر لڑے ہیں اپنے قوم کی بہتر مستقبل روشن زندگی کیلئے اپنے سینے پہ گولیاں پیوست کی ہیں اور آج بھی لڑ رہے ہیں جہاں انہوں نے عوام کی حقوق کی استحصالی دیکھی ہے انہوں نے وہاں اپنے قومی مفادات کے کی خاطر اپنے اصولوں پہ چھٹان کی طرح ڈٹے رہے کبھی بھی اقتدار کی خاطر غریب مسکین قوم کی گھروں کا سودا نہیں کیا کروڑوں ہاتھ بی این پی عوامی کے لیڈر کی جان سلامتی انکی لمبی عمر دراز کیلئے اٹھتے ہیں لیکن کسی غریب کی اشکبار آنکھیں فگار دل کی آہیں نہیں نکلتی ہیں لیکن 2013 الیکشن کے بعد سینکڑوں ماں بہنوں جن کے لخت جگر شادی کی جگہ قبرستانوں میں سپرد ہوئے ہیں وہ ہر لمحہ ہاتھ زمین پر مار کر صالح کمپنی کو دعائیں دیتے ہیں بی این پی عوامی اس عمل سے سروخرو ہے بی این پی عوامی نے غریب قوم کے گھروں کو روشنی بخشی ہے ہم نے اپنے قوم کے پیر بزرگ بوڑھی ماں بہنوں کے اندھیرگھروں کو روشنی کے چراغ دئیے ہیں لیکن نیشنل پارٹی نے ان غریب ماں بہنوں کو انکے پیاروں کی لاشیں سوغات کی ہیں بی این پی عوامی کے مرکز سے لیکر یوسی کے عہدار اپنے علاقوں میں بلا خوف اپنے قوم کے ساتھ ہیں لیکن نیشنل پارٹی کے نام نہاد عہداران ایک ٹماٹر لینے کیلئے قوم کے سودا بازی کے ڈر سے درجنوں مسلح افراد کے ساتھ بازار میں آتے ہیں ترجمان نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی ہر مشکل گھڑی میں اپنے قوم کے ساتھ رہا ہے پنجگور کو دوٹکڑے کرنے والے مردم شماری کے دوران یورپ میں گوروں کے ساتھ گل چھڑے اڑھا رہے تھے پنجگور کے حلقے کو زوال کرکے انہوں نے پنجگور کو زںدہ درگور کردیا آج پنجگور سیاسی سماجی معاشی ایجوکیشن ترقیاتی بجٹ روزگار سے پچاس فیصد محروم ہوگیا ہے اسکا زمہ دار 2013 کے کیمپ چھاپ قومی سودا گر نیشنل پارٹی ہے پنجگور جس معاشی معاشرتی ایجوکیشن روزگار صحت کے مسائل میں گرا ہوا ہے آسکا زمہ داری نیشنل پارٹی ہی ہے اقتدار کی حصول کیلئے نیشنل پارٹی نے اپنے ہی گھر رشتہ داروں کے ساتھ پنجگور کے ہر طفل طفل کا سودا لگایا وہ آج بھی سودا کے انتظار میں ہیں کہ کب کیسے مزید اس قوم کے دیگر سینکڑوں گھروں کو قبرستان بنایا جائے ترجمان نے مزید کہاہے کہ پنجگور کو ملنے والے اربوں روپے کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری اراضی کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہضم کرلئے کئی سرکاری اراضیات کو اپنے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر غیر مقامی لوگوں کے ہاں فروخت کرنے پر بھی شرم محسوس نہیں کی لیکن بی این پی عوامی نے ہر فورم پر ہر محاذ پر انہیں ناکام بنا دیا ہے انہیں بہ خوبی علم ہے کہ بی این پی عوامی انکے ہر ناجائز عمل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔