چین میں بغیر علامات کے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا

بغیر علامات کے 62 نئے کیسز سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 137 ہو گئی ۔ چین نیشنل ہیلتھ کمشن

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 8 اپریل 2020 10:25

چین میں بغیر علامات کے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا
ووہان ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 8 اپریل 2020ء ) چین میں بغیر علامات کے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق  چین میں کورونا وائرس تقریباََ اپنے اختتام پر سمجھا جا رہا تھا، اور نئے کیسز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے وہی ایسے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں۔ بغیر علامات کے62 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مجموعی تعداد 137 ہو گئی ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمشن کی جانب سے جار ی ایک بیان میں بتا گیا ہے کہ ایسے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جن میں کورونا کی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے وبائی امراض کے ماہر امریکی ڈاکٹر انتھونی فاکی کا کہنا تھا کہ جن میں علامات نہیں، ان میں بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے، کورونا کے صحت یاب افراد بارے100 فیصد نہیں کہہ سکتے کہ وہ دوبارہ متاثر نہیں ہوگا، وائرس30 سال کے جوانوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے اور یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ یہ وائرس کسی کو بھی بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ وائرس سے بچاؤ کا بہترین حل سماجی فاصلہ اختیار کرنا اور ہاتھ دھونا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر انتھونی فاکی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ہر سال موسمی وائرس کی طرح حملہ کرسکتا ہے۔ اس وائرس نے جنوب سے اٹھنا شروع کیا جہاں سرد موسم تھا اب وہاں سے دوسرے سرد علاقوں کا رخ کیا ہے، زیادہ تر کیسز ان علاقوں سے آ رہے ہیں جو سرد علاقے ہیں۔

لیکن وائرس کے دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے ویکیسن تیار کرنا لازم ہوگا۔ اس وقت دو ویکسین تیار کی ہیں، اب ان ویکسین کے انسانوں پر تجربات جاری ہیں، ایک ویکسین چین نے تیار کی ہے، ویکسین کے مارکیٹ میں آنے کیلئے کم ازکم ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے والے امداد کے حقدار ممالک کی ترجیحی لسٹ میں شامل کرلیا ہے، امریکا نے کورونا سے متاثرہ بین الاقوامی کمیونٹی کیلئے 274 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کیا ہے، کورونا ریلیف فنڈ لینے والے ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔