تھائی لینڈ ، کورونا وائرس کے 111 نئے کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 2369 ہوگئی

بدھ 8 اپریل 2020 12:20

تھائی لینڈ ، کورونا وائرس کے 111 نئے کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 2369 ہوگئی
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) تھائی لینڈ میں بدھ کو کورونا وائرس کے 111 نئے کیسز کی تصدیق جبکہ 3 ہلاکتیں ہوگئی۔ تھائی لینڈ حکومتی انتظامیہ کے ترجمان برائے کورونا وائرس نے کہا ہے کہ 3 ہلاکتوں میں ایک 48 سالہ روسی ، ایک 69 سالہ بھارتی اور 69 سالہ امریکی شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنوری میں وبائی بیماری کورونا وائرس کے پھیلائو سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد ، تھائی لینڈ میں مجموعی تعداد2369 ہو گئی ہے جبکہ 30 ہلاکتیں ہوئی ہیں ، 888 مریض صحت یاب ہو کر گھر کو جا چکے ہیں۔