خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنےنہ آ سکا

کوہستان ، لوئر کوہستان اور کولائی ، ٹانک اور چترال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صفر، مردان میں متاثرہ افراد کی تعداد سو سے زائد ہے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 8 اپریل 2020 12:33

خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنےنہ آ سکا
پشاور( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 8 اپریل 2020ء ) صوبہ خیبر پختونخوا کے5اضلاع ایسے جہاں کورونا و ائرس کا ایک مریض بھی سامنے نہ آ سکا، کئی علاقوں میں درجنوں مریض موجود ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 34 اضلاع میں سے5ایسے ہیں جن میں کورونا کا کوئی کیسز سامنے نہ آیا۔ تین اضلاع میں کوہستان ، لوئر کوہستان اور کولائی شامل ہے۔

دیگر دو اضلاع ٹانک اور چترال میں کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا تاہم مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے۔ حکومت کی جانب سے ضلع ٹانک میں دو اور چترال میں صرف 5 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آبادی کم ہونے کے باعث ہجوم کم جمع ہوتا ہے۔ ویہی وائرس پھیلنے کے امکانات بھی کم ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب صوبے کے 5 اضلاع میں 105 کیسز موجود ہیں ۔

جبکہ صرف مردان میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 100 ہے۔ صوبائی و زیر صحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ وائرس کے آتے ہی حکوممت نے اقدامات کرکے اس کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکا ہے۔ واضح رہے پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشال نے اس حوالے سے کہا تھا کہ خوش قسمتی سے پاکستان میں رہنے والے افغانوں میں ابھی تک کویڈ 19 کا کوئی رجسٹرڈ کیس نہیں ہے۔

ایک بیان میں عاطف مشال نے کہاکہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،تمام لوگ عالمی ادارہ صحت اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ افغان سفیر نے کہاکہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ دوسری جانب منگل کے روز ملک میں کرونا وائرس کے 251 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔