قطر میں کرونا وائرس سے مزید دواموات،225نئے کیسوں کی تصدیق

بدھ 8 اپریل 2020 14:03

قطر میں کرونا وائرس سے مزید دواموات،225نئے کیسوں کی تصدیق
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) قطر نے کرونا وائرس سے دو مزید اموات کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں قطری وزارت صحت کے مطابق خلیجی ریاست میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔وزارتِ صحت کے حکام نے کرونا وائرس کے 225 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

اب ملک میں اس وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 2057 ہوگئی ہے۔

امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت دوحہ کے ترقیاتی منصوبوں کے 8 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے غیرایوارڈ ٹھیکوں کو ملتوی کردیا جائے۔اس خلیجی ریاست کی ایک سرکاری دستاویز میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی وبا سے قطری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور مالی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :