سونیا حسین کی طبی عملے کے لیے حفاظتی سوٹ سلائی کرنے کی ویڈیوجاری

جمعرات 9 اپریل 2020 11:33

سونیا حسین کی طبی عملے کے لیے حفاظتی سوٹ سلائی کرنے کی ویڈیوجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) اداکارہ سونیا حسین نے طبی عملے کے لیے حفاظتی سوٹ سلائی کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی ہے ۔ سونیا حیسن جاری ویڈیو میں طبی عملے کے لئے سوٹ سلائی کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس موقع پر ان تمام افراد سے اپیل کی کہ جو سلائی جانتے ہیں وہ اس سوٹ کوتیار کرنے میں ہمار اساتھ دیں، انہوںنے بتایاکہ سوٹ کے لئے کپڑا انہیں ڈیزائنر عاصم جوفا مہیا کریں گے جسے وہ ان کی پوسٹ پر لکھے ہوئے لنک سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اداکارہ فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ میں فیروزخان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :