برطانیہ،اسپتال سے تین ماسک چوری کرنے پرایک شخص کو تین ماہ قید کاحکم

ملزم کوبرطانوی دارالحکومت لندن کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا،اعتراف جرم پر سزاسنادی گئی

جمعرات 9 اپریل 2020 11:51

برطانیہ،اسپتال سے تین ماسک چوری کرنے پرایک شخص کو تین ماہ قید کاحکم
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) برطانیہ کی ایک مقامی عدالت نے ایک 34 سالہ شخص کو اسپتال سے تین ماسک چوری کرنے کے الزام میں 12 ہفتے قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو ہرماسک پرایک ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق خیال رہے کہ برطانوی میٹروپولیٹن پولیس گذشتہ اتوار ک ایک 34 سالہ شخص جس کی شناخت لیرون حسین کے نام سے کی گئی کو وسطی لندن سے حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

اس پر الزام ہے کہ اس نے کنگ کالج اسپتال سے 3 ماسک چوری کیے اور وہ پکڑا گیا تھا۔ملزم کوبرطانوی دارالحکومت لندن کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد 12 ہفتے قید کی سزا سنائی۔ خیال رہے کہ کرونا سے قبل ان میڈیکل ماسک کی قیمت چار ڈالر سے زیادہ نہیں تھی مگر اب یہ دوگنا ہو کر8 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ملزم نے بھی اسپتال سے ماسک چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ماسک چوری پر تین ماہ قید کی سزا کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اس پر لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔