․مستحق خاندانوں میں 12 ہزار روپے کی رقم تقسیم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 9 اپریل 2020 12:14

․مستحق خاندانوں میں 12 ہزار روپے کی رقم تقسیم کرنے پر وزیراعظم عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) مستحق خاندانوں میں 12 ہزار روپے کی رقم تقسیم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دنیا بھر میں کرونا وائرس خوفناک فضا میں بھی مضبوط فیصلے کئے ۔

وزیراعظم نے نعرہ بلند کیا کہ "کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہی"۔جس کے باعث نہ صرف پاکستانی عوام ان سے مطمئن ہیں بلکہ اقوام عالم کے سربراہان بھی ان کی پالیسیوں کے معترف ہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مالی امداد کے لئے 8171پر چار کروڑ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

جو عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر عوامی اعتماد اور ریفرنڈم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے سات لاکھ 50ہزار خواتین و مرد ممبران ملک بھر سے رجسٹرڈ نہ ہونے والے غریب اور مستحق افراد کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔ جس کی وجہ سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام حقیقی معنوں میں مکمل کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔یہ ایوان وزیر اعظم کی ہدایات پراحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 144۔ارب روپے کی خطیر رقم غیرسیاسی طور پر میرٹ اور شفاف طریقے سے دی جائے گی۔ایک کروڑ 20لاکھ مستحق خاندانوں میں 12000روپے نقد فی خاندان فراہم کرنے کے آغاز پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔