ضلع شیخوپورہ میں تمام تر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا‘لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا‘ڈی پی او

جمعرات 9 اپریل 2020 12:19

ضلع شیخوپورہ  میں تمام تر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا‘لاک ڈائون ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ضلع شیخوپورہ پنجاب بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو یقینی بناتے ہوئے قانون پر عمل درآمد کرو ائے جانے کے لیے ضلع بھر میں تمام تر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیااور ا ن کو مزید ہدایات دی گئی کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس شیخوپورہ نے اب تک لاک ڈاون کے دوان قانون کی پاسداری نہ کرنے والے 250افراد کے خلاف 90مقدمات درج رجسٹر کرلیے ۔اس کے ساتھ ساتھ 770 رکشہ ڈرائیوروں 122موٹر سائیکلز،30گاڑیوں، اور 65ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کو عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

اور اب تک موٹر ویکلز کے خلاف 3419 چالان مرتب کرکے ان کو مختلف تھا نہ جات میں بند کر وایا گیاہے ضروری کام سے باہر نکلنے والے شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ معقول وجہ بھی دریافت کی جائے گی گئی معقول وجہ نہ بتا سکنے والے شہریوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سواری پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قانونی احکامات کی کی پاسداری کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر خود کو گھروں میں رکھیں پولیس کے ساتھ تعاون کریں بلا وجہ باہر نہ نکلیں۔اپنے اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کو ہر صورت میں ممکن بنائے۔