ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 9 اپریل 2020 12:23

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چینی طلب کا بڑھنا ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 2.5 ین بڑھ کر 151.3 ین (1.39 ڈالر ) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 190 یوان بڑھ کر 10070 یوان ( 1426 ڈالر)فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 111.7 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :