شب برات کی رات فنکارائیں مصلحے پر اپنے رب کے حضور کھڑی ہو گئیں‘کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی دعائیں

ہمیں اپنے گناہوں کی معافی دے دے اور ہم سے یہ مرض ہٹادے‘ثناء فخر یااللہ ہم سب کے گناہوں کو بخش دے‘ماہر ہ خان ہم پر اپنا خاص کرم فرما اوراس موزی وائرس کاخاتمہ کردے۔عینی طاہرہ‘ہم تیرے گنہگارر بندے ہیں معاف فرمادے‘فرزانہ تھیہم

جمعرات 9 اپریل 2020 12:57

شب برات کی رات فنکارائیں مصلحے پر اپنے رب کے حضور کھڑی ہو گئیں‘کرونا ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) شب برات کی رات ،فنکارائیں مصلحے پر اپنے رب کے حضور پیش ہوگئی،گڑگڑا کر کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی دعائیں،تفصیلات کے مطابق فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کی اداکارائوں نے گذشتہ رات گھروںمیں عبادات کے دوران کرونا وائرس کی وبا سے پناہ مانگتے ہوئے گزاری،اداکارہ ثناء فخر نے کہاکہ اس رات ہم نے اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی ہے اور دعاکی ہے کہ ہم پر سے یہ مرض ہٹادے تاکہ جو دنیا اس مرض کی لپیٹ میں آئی ہوئی ہے اس کا چھٹکارا ہوسکے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے قرنطینہ کے دوران عبادت کی اور دعا مانگی کہ اللہ ہم سب کے گناہوں کو بخش دیں اور اس مرض سے نجات دلائیں۔اداکارہ عینی طاہرہ نے دوران عبادت اپنے رب سے گڑگڑاتے ہوئے دعائیں مانگیں کہ اللہ ہم پر اپنا خاص لرم فرما اور اسموزی مرض کا خاتمہ کرکے ہمیں اس سے چھٹکارہ دلا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نداملک نے دعا مانگی کہ اللہ تعالیٰ آج کی اس رات کی عبادت کے صدقے ہم سب پر سے اس خونی وباء کو ہٹا دے۔

اداکارہ فرزانہ تھیہم نے بھی اس رات عبادت میں گزاری اور دعاکی کہ اے اللہ ہم تیرے گنہگار بندے ہیں ہم سب کو معاف فرما۔اداکارہ تابندہ علی نے دعاکی کہ اے اللہ پاک ہم سب اس موزی مرض سے تنگ آچکے ہیں ہمیں اس سے محفوظ فرما ۔اداکارہ دیا جٹ نے دعاکی کہ اے اللہ اپنے رسول ﷺ کے صدقے پوری دنیا سے اس موزی مرض کا خاتمہ کرکے سب کو صحت عطافرما۔اداکارہ فیروزہ علی نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کو اس مرض سے محفوظ رکھ اور جو اس کا شکار بن چکے ہیں انہیں صحت کاملہ عطا فرما۔

اداکارہ مہک نور نے دعاکی کہ اے اللہ ہم سب گنہگار ہیں ہمیں اس امتحان سے بخش دے اور ہمیں معاف فرما ۔اداکارہ آفرین پری نے کہاکہ اے اللہ ہم میں اور اس مرض کو سہنے کی طاقت نہیں ہے لوگ گھروں میں بھوکے بیٹھے ہیں ہمیں اس موزی مرض سے نجات دلا۔رابی پیرزادہ نے شب برات کی خصوصی عبادت میں دعاکی کہ اس وقت کرونا وائرس کاخوف مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہاہے جس سے لوگوں میںمایوسی اور بددلی پیداہورہی ہے اے اللہ ہم سب کو ان وسوسوں اور مایوسی سے بچا اورجس امتحان میں ہمیں ڈالا گیاہے اس میں کامیاب ہونے کی طاقت عطافرما،آمین ،اداکارہ و ماڈل عبیر سید نے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے کہاکہ اے اللہ ہم سب کو اپنی پیارے حبیب ﷺ کے صدقے معاف فرما ہماری لغزشیں بخش دے اور ہمیں اس موزی وبائو ں سے محفوظ رکھ آمین۔

متعلقہ عنوان :