ایمریٹس اسکائی وارڈز ممبران کو اضافی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ
دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایئرلائن کے لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز نے اپنے 27 ملین سے زائد ممبران کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو زیادہ سہل بنا رہا ہے اور ان میں اس نوعیت کی تبدیلیاں کر رہا ہے جو اس موجودہ صورتحال میں ممبران کو اعتماد فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں
جمعرات 9 اپریل 2020 22:27
(جاری ہے)
ایمریٹس اسکائی وارڈز سلور، گولڈ اور پلاٹینیئم ممبرز جو مارچ اور ستمبر 2020 کے درمیان ہونے والے اسٹیٹس ریویو میں اپنے موجودہ ٹیئر کو برقرار رنہیں رکھ پائیں گے، انکے اسٹیٹس میں خودکار طور پر 31 جنوری 2020 تک توسیع کردی جائے گی ۔
ایسے ممبرز جن کے اسکائی وارڈز مائلز کی میعاد ختم ہونے والی ہے، انہیں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ لائلٹی پروگرام کی میعاد 31 دسمبر 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔ اسکائی وارڈز مائلز پر وسیع ریوارڈز بشمول ایمریٹس اور پارٹنر ایئرلائنز کے فلائٹ ٹکٹس، فلائٹ اپ گریڈز، ہوٹل میں قیام اور دیگر اہم پروگرام کو آئندہ 11 ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔مثال کے طور پر اپریل میں ممبران اپنے اسکائی وارڈز مائلز استعمال کرکے مارچ 2021 کے لئے بھی ایمریٹس کی پرواز کا ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر نجیب بن خضر نے کہا، "ایمریٹس اسکائی وارڈز دنیا بھر میں سامنے آنے والی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہا ہے اور ہم اپنے ممبرز کے ساتھ ہر مرحلے پر موجود ہیں۔ہم اپنے ممبرز کی اپنا اسٹیٹس برقرار رکھنے یا انکے مائلز کی میعاد سے متعلق بے چینی کو سمجھتے ہیں۔ ہم نے انکی یقین دہانی کے لئے اس عالمی بحران کے دوران اپنی پالیسیاں نرم کردی ہیں۔ انہیں بس اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ نرم پالیسیوں کی تبدیلیاں اور اسکی تفصیلات ایمریٹس ڈاٹ کام کے سیکشن مائی اکاونٹ میں ہمارے ممبرز پر فوری ظاہر نہیں ہوں گی اور ہم تمام ایئرلائنز کے لئے اس غیریقینی وقت کے دوران اس معاملے کو سمجھنے اور تحمل کی استدعا کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.