نوشہرہ کینٹ:نوشہرہ اضاخیل پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ذریعے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی4 موٹر سائیکلوں سے 7.8 کلوگرام چرس اور 2 کلو ہیروئن برآمد۔5 ملزمان گرفتار

جمعرات 9 اپریل 2020 22:40

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) نوشہرہ اضاخیل پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ذریعے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔04 موٹر سائیکلوں سے 7.8 کلوگرام چرس اور 02 کلو ہیروئن برآمد۔05 ملزمان گرفتار۔پولیس کے مطابق پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ پردوران ناکہ بندی چار مختلف موٹر سائیکلوں سے 7.8 کلوگرام چرس اور 02 کلوگرام ہیروئن برآمد۔

مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ اضاخیل پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ذریعے مختلف علاقوں کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر لاک ڈاون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پولیس کی ناکہ بندیاں جاری۔الطاف حسین SHO اضاخیل نے بمعہ پولیس نفری عجب باغ کے مقام پے ناکہ بندی کی تھی۔

(جاری ہے)

لاک ڈاون پر عملدرآمد یقینی بنانے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کی جا رہی تھی۔دوران ناکہ بندی چار مختلف موٹر سائیکلوں سے 7.8 کلوگرام چرس اور 02 کلوگرام ہیروئن برآمد۔پولیس کے مطابق ملزمان ذکریا ولد حسین اللہ ساکن چارسدہ،اجمل ولد زاہد گل ساکن تاروجبہ،محمد سہیل ولد محمد صادق ساکن ہری پور،محمد یعقوب ولد دلاور حسین ساکن پبی اور مہران شاہ ولد محمد دین ساکن مہمند ایجنسی حال پشاور گرفتار۔پولیس کے مطابق آج ملزمان کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاجائیں گا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔منشیات مختلف علاقوں کو سمگل کی جارہی تھی۔مزید تفتیش جاری۔