عالمی دارہ صحت نے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ نظر انداز کی، امریکا

امریکا اس بات سے سخت پریشان ہے کہ تائیوان کی معلومات کو دنیا سے چھپا کر رکھا گیا،ترجمان محکمہ خارجہ

جمعہ 10 اپریل 2020 12:33

عالمی دارہ صحت نے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ نظر انداز کی، امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) امریکا نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے چین میں پھیلتے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ کو نظر انداز کیا، لوگوں کی صحت کو پسِ پشت ڈال کر سیاست کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق اقدامات کرنے میں بہت دیر کی، امریکا اس بات سے سخت پریشان ہے کہ تائیوان کی معلومات کو دنیا سے چھپا کر رکھا گیا، ڈبلیو ایچ او نے 14 جنوری 2020 کو ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کا انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ڈبلیو ایچ او پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدامات میں وقت اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ تائیوان کے نائب صدر کہتے ہیں کہ انہوں نے 31 دسمبر 2019 کو ڈبلیو ایچ او کو کورونا کے انسان سے انسان کو منتقل ہونے کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔