فیصل آباد، احساس کفالت پروگرا م کے 5 لاکھ کی چوری پر نو افراد گرفتار ، دس سالہ مشتبہ بچے کی تلاش شروع

ہفتہ 11 اپریل 2020 14:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2020ء) فیصل آباد میں دو روز قبل احساس کفالت پروگرام کے 5 لاکھ روپے چوری ہونے کے معاملے میں پولیس نے اب تک 9 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے ،سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے 10 سالہ مشتبہ بچے کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اے ایس پی مدینہ ٹائون عبدالخالق کے مطابق دو روز قبل ڈھڈی والا میں احساس کفالت سینٹر کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے این اے 109 کے کوآرڈینیٹر ساجد حسین کی جیب سے 5 لاکھ روپے چور ی کر لیے تھے جس کا تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے، اس سلسلے میں اب تک 9 فراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ، سی سی ٹی وی میں کوآرڈنیٹر کے بالکل قریب موجود بچے کی تلا ش بھی شروع کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق بچے کی مشکوک حرکات پر پولیس کو بچے پر سب سے زیادہ شک ہے تاہم ابھی تک بچے کی شناخت نہ ہونے پر اسے پکڑا نہیں جا سکا تاہم اسکی تلاش جاری ہے۔