ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا پیکیج دیا جارہا ہے‘رانا ساجد شوکت

اتوار 12 اپریل 2020 23:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2020ء) تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد شوکت کی طرف سے حلقہ این اے 83 کے دیہات اور ملحقہ ڈیروں پر دس ہزار راشن پیک پہنچادیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ساجد علی شوکت اور ماجد علی شوکت نے بتایا کہ شہر کی طرح این اے 83کے دیہاتوں میں راشن کا کام شروع کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں تمام دیہاتوں سے کارکنوں اور دوستوں کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جس پر مستحق افراد کو راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے یہ عمل رات کے اندھیرے میں کیا جارہا ہے تاکہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ مستحقین کو باعزت طریقہ سے راشن مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے کورونا وباء اور لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے اقدامات کئے ہیں وہ نظر آرہے ہیں بالخصوص ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا پیکیج دیا جارہا ہے جس کے تحت فی گھرانہ بارہ ہزار روپے دیئے جارہے ہیں اور یہ سب سیاسی وابستگیوں سے بالا ہوکر کام جاری ہے۔