
مصری نوجوان نے نماز کا مذاق بنا ڈالا
بدبخت نوجوان نماز کی ادائیگی کے دوران سگریٹ پیتا رہا، جبکہ ساتھی نوجوان اس ناپاک جسارت کی ویڈیو بناتے رہے
محمد عرفان
پیر 13 اپریل 2020
11:41

(جاری ہے)
سعودی اخبار المرصد کے مطابق مصر میں ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جو نماز کے دوران سگریٹ پیتا رہا۔
جبکہ اس کے ساتھی اس سے مذاق کرنے کے دوران اس کی ویڈیوبھی بناتے رہے۔ اس شرمناک واقعے کی ویڈیو میں ایک نوجوان گھر پر نماز پڑھتا دکھائی دے رہا ہے، جب یہ نوجوان سجدے سے اُٹھتا ہے تو اس کا ایک دوست اس کے منہ میں سگریٹ ڈال دیتا ہے، جس کے بعد یہ نوجوان سگریٹ کا کش لیتا ہے، اور پھر سگریٹ اُنگلیوں میں پکڑ کر قیام کی حالت میں آ جاتا ہے ۔
اس دوران یہ بدبخت نوجوان ساتھ ساتھ سگریٹ کے کش بھی لیے جاتا ہے۔ نوجوان کے ساتھی اس دوران اس سے سگریٹ چھیننے کی کوشش بھی کرتے ہیں ۔ جب یہ انتہائی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین شدید مشتعل ہو گئے۔ لوگوں نے اسلام کے اہم ترین رُکن نماز کا مذاق بنانے والے نوجوان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ نماز وہ حالت ہوتی ہے جب ایک مسلمان اپنے تن من کی حاضری کے ساتھ رب سے ہم کلام ہوتا ہے۔اللہ کی عبادت کا سگریٹ پی کر مذاق بنانا گناہِ کبیرہ ہے اور اسلامی معاشرے اور قانون میں بھی ایک ناقابلِ معافی جُرم ہے۔ نماز کے دوران سگریٹ پینے والے اور اس کے ساتھی نوجوانوں کو بھی اس ناقابلِ یقین حرکت پر گرفتار کر کے انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔ تاکہ کسی کو آئندہ عبادتِ الٰہی کا مذاق بنانے کی ناپاک جسارت نہ ہو ۔ مصری داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نماز پڑھنے والے نوجوان اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ نوجوان بحیرہ صوبے کے شہر رحمانیہ کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کلاس فیلوز ہیں، ان تینوں کے قبضے میں موجود موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
-
امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، پاکستانی سفیر
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹراور متعدد چیک پوسٹیں تباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.