جڑواں شہروں کے طلباء کے لئے گرافک اور ویب ڈیزائننگ کا دو ماہ پر مشتمل آن لائن شارٹ کورس آئندہ ماہ شروع ہوگا

ہفتہ 18 اپریل 2020 00:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2020ء) اسکول آف گرافکس اینڈ کوڈنگز کے زیر اہتمام جڑواں شہروں کے طلباء کے لئے گرافک اور ویب ڈیزائننگ کا دو ماہ پر مشتمل آن لائن شارٹ کورس آئندہ ماہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسکول آف گرافکس اینڈ کوڈنگز نے تخلیقی جبلت کے حامل طلبا کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران دو ماہ کے مختصردورانیہ کے کورسز کی پیشکش کی ہے جس سے گھر کے پر سکون ماحول میں طلباء کو خود کومصروف رکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنی کا موقع ملے گا۔

داخلہ کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کی گئی ہے جبکہ ہفتہ وارکلاسوں کے ساتھ سیشن کا آغاز 2 مئی سی ہوگا۔ اس دوران موبائل فون ریپئرنگ، انگریزی بول چال، ویب ڈیویلپمنٹ، بیسک الیکٹرانکس، سافٹ ویئر پروگرامنگ، کوڈنگ، انٹرنیٹ پروگرامنگ اورکمپیوٹر نیٹ ورکنگ کے کورس کرائے جائیں گے۔ تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :