عظمی گل اور کمپنی سٹاف کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور زبردستی قبضے کی شدید مذمت

عدالتی فیصلوں کی موجودگی کے باوجود حکومتی طاقت کا استعمال کھلی غنڈہ گردی ہے ، سابق وزیر اعظم

منگل 21 اپریل 2020 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمی گل اور ان کے کمپنی سٹاف کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور زبردستی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی موجودگی کے باوجود حکومتی طاقت کا استعمال کھلی غنڈہ گردی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ محترمہ عظمی گل اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر دانستہ کردار کشی کی مہم چلائی جارہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔