احتساب عدالت نمبر چار کے معزز ججز کی مدت ملازمت ختم

،احتساب عدالت نمبر چار خالی ہوگئی احتساب عدالت نمبر چار میں جج کی عدم تعیناتی پر ڈاکٹر عاصم حسین، اسٹیل ملز کرپشن اور دیگر اہم ترین ریفرنسز التوا کا شکار ہوگئے

ہفتہ 25 اپریل 2020 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2020ء) احتساب عدالت نمبر چار کے معزز ججز فرید انور قاضی کی مدت ملازمت ختم ہوگئی فاضل جج مدت ملازمت ختم ہونے پر احتساب عدالت نمبر چار خالی ہوگئی۔

(جاری ہے)

جج فرید انور قاضی کی جگہ کوئی دوسرا جج بھی مقرر نہیں کیا گیا۔احتساب عدالت نمبر چار میں جج کی عدم تعیناتی پرمیگا کرپشن کے ریفرنس التوا کا شکار ہوگئے ہیں مذکورہ عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین، اسٹیل ملز کرپشن اور دیگر اہم ترین ریفرنسز زیر التوا ہیں