عمران خان مہنگا پٹرول فروخت کرکے عوام کی معاشی پریشانی میں اضافہ کررہا ہے،عرفان آفریدی

پیر 27 اپریل 2020 23:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2020ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوگئیں مگر پاکستان میں مہنگا پیٹرول فروخت ہورہا ہے،پی پی پی دورِ حکومت میں عالمی منڈی میں پیٹرول مہنگا تھا مگر عوام پر اس کا بوجھ نہیں ڈالا گیا،لاک ڈاؤن میں عوام کی معاشی پریشانی کی باتیں کرنے والے عمران خان مہنگا پیٹرول بیچ کر عوام کی معاشی پریشانی میں اضافہ کررہے ہیں،ایک جانب عوام کا معاشی قتل کرتے ہوئے مہنگا پیٹرول بیچنا اور دوسری جانب ریلیف کی باتیں حکومت کا دہرا پن ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے سید خورشید شاہ کی ضمانت مسترد ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اس عمل کے ذریعے پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ۔