ترکی ماسکس سمیت طبی سازو سامان امریکہ بھیجے گا،طیب اردوان

منگل 28 اپریل 2020 22:22

ترکی  ماسکس سمیت طبی سازو سامان  امریکہ بھیجے گا،طیب اردوان
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2020ء) ترکی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے نیٹو اتحادی کی مدد کے لئے امریکہ میں ماسکس سمیت طبی سازو سامان بھجوائے گا ، یہ بات صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز کہی۔

(جاری ہے)

امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے جہاں جوہن ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً55ہزار اموات اور 960000تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں ۔اردوان نے استنبول میں ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ ترکی این 95 سمیت دیگر اقسام کے ماسک کے ساتھ ساتھ چہرے اور آنکھوں کے لئے شیلڈز ، حفاظتی لباس اور جراثیم کش سپرے امریکہ بھیجے گا ۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں 2805ہلاکتیں اور110130کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔