صدر عارف علوی کا راولپنڈی میں مختلف مساجد کا دورہ،احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا

نمازیوں اور مساجد انتظامیہ کو مل کر ان تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا، صدر مملکت کی گفتگو

منگل 28 اپریل 2020 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 61 میں مختلف مساجد کا دورہ کر کے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو صدرمملکت نے جامع مسجد محمدیہ رضائے مصطفی، مسجد اقصی ریڈیو پاکستان، جامع مسجد غوثیہ بوہڑ والی پشاور روڈ اور جامع مسجد حنفیہ پشاور روڈ کا دورہ کیا ،صدر مملکت نے مساجد میں نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ نمازیوں اور مساجد انتظامیہ کو مل کر ان تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا، صدر مملکت نے کہاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا