چاند دیکھنے کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں، فواد چودھری

سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کی مخالفت کر کے عوام کا نقصان کر رہی ہیں، وفاقی وزیر کا ٹوئیٹ

ہفتہ 2 مئی 2020 22:39

چاند دیکھنے کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں، فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2020ء) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں، چاند دیکھنے کے لیے لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے۔عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی میں لازمی شریک ہونا چاہیے،حالات نارمل ہونے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہو سکتا ہے۔