جرمنی میں کولیشن حکومت میں ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں اختلاف ہو گیا

سوشل ڈیموکریٹس امریکی جوہری تنصیبات کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 مئی 2020 12:08

 فرنیکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،قمر عطاء) جرمن سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کے چیئرمین نے حکومتی کولیشن پارٹی کرسچن ڈیموکریٹس(CDU) سے جس کی سر براہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل ہیں۔مطالبہ کیا ہے کہ نیٹو پارٹنر امریکہ کی طرف سے جرمن سر زمین پر یقین اور نصب کردہ ایٹمی ہتھیاروں باتھوصس یہاں موجود ایٹم بم فوری طور پر ہٹا لیئے جائیں ۔

ہم چاہتے ہیں کہ جرمنی اس کا خاتمہ کرے، اُنھوں نے ایک جرمن اخبار Tagesspiegelٹاگسس شپیگل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی پوزیشن واضح کریں اور ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف عملی اقدامات کے لئے آواز بلند کریں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق نیوکلر ایکشن میں نیٹو کے لئے اُن کے اس مطالبے کا مطلب یہ ہو گا کہ جرمنی جنگ کی صورت میں اس کام سے انکار کر دے گا کہ وہ اپنی ذمہ داری پر اور اپنے جہازوں کے ذریعے ان ایٹمی ہتھیاروں کی نقل وحمل کے فرائض سر انجام دے ۔

(جاری ہے)

نیٹو کے ایک نام نہاد معاہدہ کی زو سے جرمنی ان اُمور کا پابند ہے۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹو کی مدد کے لئے جرمنی کے جنگی طیارے امریکی ایٹم بم جو جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جنگ کی روک تھام ترید کے لئے رکھے گئے ہیں ، ٹھکانوں پر لے جا کر گرانے کے پابند ہیں۔ اُدھر ذرائع کے مطابق جرمن وزارت دفاع اربوں ڈالر کے نئے جنگی جہاز خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ،یہ ایسے جنگی فائٹر جیٹ طیارے ہوں گے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے ۔

کرسچن ڈیموکریٹس کے ایک راہنما اور پارلیمنٹ میں پارٹی کے سینئر نمائندہ جو ہان واڈے فول نے جرمن وزیرخارجہ حنبکا تعلق سوشل ڈیموکریٹس سے ہے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی میں ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کریں۔ اُن کا کہنا تھاکہ نیو کلر شراکت کا معاہدہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسیر کوئی بات نہیں ہو سکتی ۔علاوہ ازیں کوششیں حکومت کے معاہدہ میں ایسے شامل کیا گیا تھا۔

اب اگر ایس پی ڈی اس پر سوال اُٹھاتی ہے تو یہ امر جرمنی کے تحفظ کی پالیسی کی جانب انتہائی خطر ناک اشارہ ہو گا۔ اخباری رپورٹ میں یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ جرمن ایئر فورس نے اپنے بیس بیوشل میں 45 Tornado-Jet جیٹ طیارے تعینات کر رکھے ہیں جو جنگ کے بحران کی صورت میں امریکی ایٹم بموں کو لاد کرلے جاسکیں گے ۔جرمن وزیر دفاع نے 93یورو فائٹر جنگی طیاروں کا آرڈر بھی دے رکھا ہے ۔

سیاسی حلقوں میں اس ضمن میں مختلف آراء سامنے آرہی ہیں ۔سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر امن کی بجائے جنگ کی فضا قائم کرنے میں مصروف ہیں اور وہ ایٹم بم استعمال کرنے کا ایسی صورتحال میں صندیہ دے چکے ہیں ۔اُن کی پارٹی کے ایک دیگر راہنما کہتے ہیں کہ نیو کلر شراکت کے معاہدے کو ترک کرنے سے نیٹو کی نیو کلر سٹرٹیجی میں جرمنی کا آزدر سوخ کم ہو جائے گا۔