شارجہ میں چلتی منی بس میں آگ بھڑک اُٹھی، چند لمحوں میں ہی جل کر تباہ و برباد ہو گئی
ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لے کر فوراً منی بس روک کر سواریاں باہر نکال لیں،چند لمحوں کی دیر ہو جاتی تو خوفناک سانحہ رونما ہو سکتا تھا
محمد عرفان منگل 5 مئی 2020 18:11
(جاری ہے)
ڈرائیونگ کے دوران اچانک ڈرائیور کو گاڑی کے انجن میں سے دھواں نکلتا دکھائی دیا۔
اس نے خطرے کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر منی بس سڑک کنارے روک لی اور چند لمحوں میں ہی سواریوں کو بھی باہر نکال لیا گیا۔ ابھی سواریاں منی بس سے نکل کر چند میٹر دُور ہی گئی تھیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری منی بس کو آگ کے شعلوں نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یوں ڈرائیور کی حاضر دماغی نے تمام افراد کی جانیں بچا لیں۔ شارجہ سول ڈیفنس کے ترجمان میجر ہانی الظامنی نے بتایا کہ منی بس میں آتش زدگی کا یہ واقعہ دوپہر دو بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کے دو اسٹیشنز سے فائر فائٹرز کو ضروری آلات و سامان کے ساتھ جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔ تاہم منی بس آگ کے بڑے بڑے شعلوں میں گھری ہونے کے باعث پوری طرح جل کر تباہ ہو گئی۔ پولیس کی جانب سے منی وین میں بھڑکنے والی آگ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.