بجٹ :50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا امکان

بدھ 6 مئی 2020 20:17

بجٹ :50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 50ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر آئندہ بجٹ میں 50 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے کی خریداری پر صارف کے شناختی کارڈ کی نقل لینے کی تجویز دے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر اس وقت بجٹ تجاویز کا انتخاب کررہا ہے۔ان میں صارف کے شناختی کارڈ کی نقل کیلیے خریداری کی حد 50 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :