پتوکی ‘ دیناناتھ کے قریب موٹر وے بائی پاس پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ ڈیوٹی پر جانیوالا موٹر سائیکل سوار ریسکیو اہلکار موقع پر جاںبحق

جمعرات 7 مئی 2020 13:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) دیناناتھ کے قریب موٹر وے بائی پاس پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ڈیوٹی پر جانیوالا موٹر سائیکل سوار ریسکیو اہلکار موقع پر جاںبحق تفصیلات کے مطابق پتوکی نواحی گاؤں پڈھانہ چک 45 کا رہائشی ریسکیو اہلکار عامر عثمان اپنی موٹرسائیکل پر پتوکی سے رائے ونڈ ڈیوٹی پر جارہا رہا تھا کہ ملتان روڈ پر دیناناتھ کے قریب موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی خطرناک حادثے میں ریسکیو اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :