لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں انٹرنیٹ پر شادی، ہزاروں افراد کی آن لائن شرکت
دلہا ممبئی ، دلہن اتر پردیش ،پنڈت نے چھتیس گڑھ میں بیٹھ کر شادی کی رسومات ادا کیں، تقریب کی لائیواسٹریمنگ
جمعہ 8 مئی 2020 18:25
(جاری ہے)
آن لائن تقریب کے دوران دلہا کے کزن بالی وڈ کے مشہور گانوں پر رقص بھی کرتے رہے۔
فیس بک پر شادی کی تقریب کو اب تک 2 لاکھ 60 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔دولہا سوسن ڈانگ کے مطابق دلہن کریتی نارنگ سے ان کی آن لائن شادی کی وجہ بھارت میں پھیلا کرونا وائرس، طویل لاک ڈان اور شادی کی اجتماعی تقریبات پر عائد پابندی ہے۔چھبیس سالہ دولہا سوسن ڈانگ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ شیڈول کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز 19 اپریل کو ہونا تھا اور یہ کئی روز تک جاری رہنی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہماری آن لائن شادی بھی اتنے شاندار طریقے سے ہو گی۔شادی کے موقع پر سوسن ڈانگ نے روایتی شیروانی، کرتا اور پگڑی باندھی ہوئی تھی۔شادی کی رسومات ادا کرنے والے پنڈت نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں واقع اپنے گھر سے تمام رسمیں ادا کیں اور دولہا، ولہن کو شادی کے بندھن میں باندھا۔دولہا، ولہن کے رشتے داروں نے دہلی، گڑگاں اور بنگلور سے ایپ کے ذریعے آن لائن شادی میں شرکت کی۔دولہا اور دلہن کا کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے مشہور شخصیات کی شادی ہوئی ہو۔بھارت میں کرونا وائرس ایسے وقت میں پھیلا ہے جب وہاں شادیوں کا سیزن عروج پر تھا۔ کرونا کے سبب صرف ریاست راجستھان میں ہی 26 اپریل کو طے شدہ 23 ہزار شادیوں کو ملتوی کرنا پڑا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.