مسلم لیگ(ن)کی طرف سے راشن کی تقسیم عوامی خدمت کاروشن پہلو ہے،مہناز اختر جوائنٹ سیکرٹری ن لیگ سندھ

جمعہ 8 مئی 2020 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) 7ہفتے سے زائد لاک ڈاون ہو گیا ہے بھوک سے بلکتی عوام رسوا ہو رہی ہے مسلم لیگ ن عوام کیلئے راشن کی سپلائی کو عوام تک پہنچا رہی ہے قیادت کی ہدایت پر کراچی کے صدر سلمان خان نے پوری کراچی ہر ضلع میں راشن تقسیم کیا ہے مہناز اختر مزید کہا ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیبر سندھ کے سنیئر نائب وحید جان نے کہا حکومتی اقدامات کا کہیں کوئی پتہ نہیں 60 فیصد عوام روزآنہ کی بنیاد پر دیھاڑی دار ہیں آج عوام راشن کیلئے ترس رہی ہے ایوانوں میں بیٹھے ارب پتی صوبائی اور وفاقی حکمران جھوٹے افکار و کرداد کے مالک میٹنگ اجلاس اور اربوں روپے کے اعلانات کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔ مرکزی کونسل ممبر حمید بٹ نے کہا ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں لاک ڈاون کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہے مگر افسوس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔