ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا تحصیل آفس رائیونڈکا دورہ

جمعہ 8 مئی 2020 22:56

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تحصیل آفس رائیونڈکا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے رائے ونڈ اجتماع کی مجلس شوریٰ کے اراکین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور دانش افضال نے رائے ونڈ اجتماع کی مجلس شوریٰ کے اراکین سے کورونا کے حوالے سے انتظامات پر بات چیت کی اوررائے ونڈ میں موجود غیر ملکی تبلیغی افراد اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے مجلس شوریٰ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے تمام تر ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے۔