ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ سے مجھے بہت پیار ملا، نیلم منیر

ہفتہ 9 مئی 2020 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) معروف اداکارہ نیلم منیر کے مطابق ڈرامی سیریل دل موم کا دیا سے انہیں بہت شہرت اور پیار ملا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ نے بتایا کہ اس ڈرامے میں ان کا نیگٹوکردار تھا اور دیکھا گیا ہے کہ مداح منفی کردار کرنے پر فنکاروں کو تنقید کا نشانا بھی بناتے ہیں لیکن مجھے اس کے برعکس بہت زیادہ عزت اور پیار ملا۔

اداکارہ نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں بچپن میں بالکل بھی شرارتی نہیں تھی اسی وجہ سے والدہ سے کبھی ڈانٹ نہیں پڑی۔واضع رہے کہ نیلم منیر نے اداکاری کا آغاز معروف ہدایتکار کاظم پاشا کے ڈرامہ سیریل ’چھوٹا سا آسمان‘ سے کیا اور اس کے بعد متعدد کامیاب ڈراموںکے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

متعلقہ عنوان :