جو انجری ٹینس کھیل کر ملتی ہے اٴْسکو مس کررہی ہوں، سارہ محبوب
اگر کھلاڑی چاہے تو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے گھر میں ہی ٹریننگ کرسکتا ہے، ٹینس پلیئر اینڈی مرے کے ہینڈرڈ والیز چیلنج سے متاثر ہوکر اس کی جوابی ویڈیو بھی تیار کی ہے ،فیڈرر جیسا کارنامہ انجام دینا آسان نہیں، انٹرویو
ہفتہ 9 مئی 2020 14:08
(جاری ہے)
سارہ محبوب کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھر پر ہی ٹریننگ کریں اور جب باہر لوگ نہ ہوں تو کچھ دیر رننگ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی چاہے تو وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے گھر میں ہی ٹریننگ کرسکتا ہے، ٹریننگ کے لیے ساز و سامان اور بڑی جگہ درکار نہیں ہوتی بلکہ صرف کچھ کرنے کا عزم چاہیے ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انتیس سالہ ٹینس پلیئر نے کہا کہ وہ ٹینس کورٹ مس کررہی ہیں، جو انجری ٹینس کھیل کر ملتی تھی اس کی کمی محسوس ہورہی ہے اور اب بھی جب ٹینس ذہن پر سوار ہوتا ہے تو ریکٹ سے گیند کو اٴْچھالتی ہیں۔سارہ محبوب نے بتایا کہ انہوں نے اینڈی مرے کے ہینڈرڈ والیز چیلنج سے متاثر ہوکر اس کی جوابی ویڈیو بھی تیار کی ہے تاہم فیڈرر جیسا کارنامہ انجام دینا آسان نہیں۔پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ حالات بہتر ہونے کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی زیادہ مشکل نہیں ہوگی کیوں کہ اس میں کھلاڑی ویسے ہی ایک دوسرے سے فاصلے پر ہوتے ہیں۔ احتیاط کے طور پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا جاسکتا ہے اور کورٹ پر اضافی گیندیں رکھی جاسکتی ہیں تاکہ ایک گیند کو ہرکوئی نہ چھو سکے۔ بغیر تماشائیوں کے بھی میچز ہوسکتے ہیں۔ایک سوال پر سارہ محبوب نے کہا کہ ایسا زندگی میں پہلی بار ہورہا ہے کہ ہر کوئی گھر میں قید ہے اور فطری طور پر لوگ کافی متاثر ہیں اور ان حالات کا انسان کی نفسیات پر بھی اثر ہوسکتا ہے ایسے میں مثبت رہنا بہت ضروری ہے تاکہ مضبوط حوصلوں کے ساتھ ان حالات کا سامنا کیا جاسکے۔جب سارہ سے پوچھا گیا کہ حالات بہتر ہوتے ہی وہ پہلا کام کیا کریں گی تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو وہ ٹینس کورٹ جائیں گی کیوں کہ وہ ٹینس کو بہت مس کرتی ہیں ، اور اٴْس کے بعد وہ اپنے پسندیدہ کھانا کھانے دستوں کے ساتھ مختلف ریسٹورانٹس جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.