ووہان میں کورونا وائرس دوبارہ نمودار، پانچ متاثرہ افراد کی اطلاع

پیر 11 مئی 2020 22:02

ووہان میں کورونا وائرس دوبارہ نمودار، پانچ متاثرہ افراد کی اطلاع
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس دوبارہ نمودار ہوا ہے جہاں پانچ متاثرہ افراد کی اطلاع ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے 3 ماہ سے زائد لاک ڈاؤن کے بعد ووہان اور دیگر شہروں سے کورونا کا خاتمہ کر دیا تھا اور 3 اپریل کے بعد ووہان میں کوئی کیس نہیں ملا، چین نے سخت اقدامات کرتے ہوئے پورے شہر کو سیل کیا اور 76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے بعد ووہان میں سفری پابندیاں ختم کیں ،چینی حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں مریض ایک ہی رہائشی کمپاؤنڈ کے مکین ہیں، ان میں سے ایک 89 سالہ شخص میں اتوار کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی او اس کی اہلیہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اگرچہ کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد پہلی بار چین میں کوئی موت سامنے نہیں آئی تاہم مزید پانچ متاثرہ افراد کی اطلاع ملی ہے جنہیں کورونا کے مشتبہ کیسز کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے کیوں کہ بظاہر ان میں کورونا کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :