دہشت گردی فہرست سے سوڈانی نام نکلوانے کی کوشش جاری رکھیں گے ، سعودی ولی عہد

سعودی عرب ، سوڈان کے امن و استحکام کا خواہاں ہے تا کہ وہاں کے عوام کے امیدیں پوری کی جا سکیں،بیان

منگل 12 مئی 2020 18:02

دہشت گردی فہرست سے سوڈانی نام نکلوانے کی کوشش جاری رکھیں گے ، سعودی ..
خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) سوڈان میں خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے پیر کے روز سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں سے سوڈان کا نام نکلوانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ، سوڈان کے امن و استحکام کا خواہاں ہے تا کہ وہاں کے عوام کے امیدیں پوری کی جا سکیں۔ اس موقع پر عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ ان کا ملک سوڈان کے حوالے سے مملکت کے مواقف اور سوڈان کے امن و استحکام کے لیے مملکت کی خواہش کو قابل افتخار سمجھتا ہے۔اس موقع پر مذکورہ وفد نے باور کرایا کہ دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں سے سوڈان کا نام نکالنے کے لیے "مناسب وقت" کا انتظار ہے۔ وفد کے مطابق امریکا میں متعلقہ کمیٹیاں اس سلسلے میں کام کر رہی ہیں۔