پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی اعلیٰ مثال ہے،ڈاکٹر شہباز گل

پیپلزپارٹی کی مثالی حکومت میں سندھ کی ترقی دیکھیں کہ ایمبولینس سے وینٹیلیٹرز تک سب غائب ہے، مرتضیٰ وہاب کو جواب

منگل 12 مئی 2020 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی اعلیٰ مثال ہے۔اپنے بیان میںڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ دستیاب اعدادوشمار پیپلز پارٹی کی ناقص پالیسیوں اور نااہلیوں کے عکاس ہیں، مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ سندھ کی 10 ارب کی گندم کس نے غائب کی انہوںنے کہاکہ وزیر موصوف بتائیں کہ سندھ میں 8 ارب کا راشن غائب کرنے کا حساب کون دے گا سندھ میں 93000کتوں کے کاٹنے کے واقعات اور ویکسین کی عدم دستیابی پر مرتضیٰ وہاب کسے قصوروار ٹھہراتے ہیں ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ صرف لاڈکانہ میں اکتوبر 2019 سے اب تک 13000 سے زائد کتے سے کاٹنے کے واقعات درج ہوئے ،سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اپریل 2020 تک سندھ میں 1351 ایڈز کے کیسز سامنے آئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ ان متاثر افراد میں اکثریت بچوں کی ہے لیکن ابھی تک سندھ حکومت نے فنڈز جاری نہیں کیے ،تھر میں بھوک سے 1300 سے زائد بچوں کی اموات ہوئی؛ انکا زمہ دار کون ہی ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مثالی حکومت میں سندھ کی ترقی دیکھیں کہ ایمبولینس سے وینٹیلیٹرز تک سب غائب ہے۔ انہوںنے کہاکہ تھر میں بھوک سیاموات،قائدکا شہر کچرے کا ڈھیر، سکولوں کی حالت ابتر ہے، ان سب نااہلیوں کے باوجود پیپلز پارٹی والوں سے کوئی سوال کرے تو سندھ کارڈ سامنے آجاتا ہے ، دوسری جانب وفاق بیان بازی پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی خود مختاری کے باوجود وفاق نے صحت کی سہولیات،روزگار کے تحفظ کیلئے 1200 ارب کا پیکج دیا، ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دئیے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ بے روزگار ہونے والوں کیلئے 75 ارب کا الگ پیکیج دیا۔ سمال انڈسٹریز کیلئے 3 ماہ کے بلز ادا کرنے کا پیکیج دیا۔ ڈاکٹرشہباز گل نے کہاکہ کورونا کے پیش نظر این ڈی ایم اے کی مدد سے سندھ بھر کے ہسپتالوں میں ضروری حفاظتی سامان پہنچایا ،آپ کا تو یہ حال ہیکہ اپنی نااہلی پر نظر کرنے کے بجائے میڈیا پر حملہ آور ہو گئے ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ کورونا جیسے حساس معاملے پر سندھ حکومت نے صرف بیان بازی سے کام چلایا؛ کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا ، جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی پیپلزپارٹی میڈیا کے خلاف ہی بقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔