اسرائیلی وزیر دفاع کا غرب اردن پراسرائیلی خود مختاری کی حمایت کا اعلان

بدھ 13 مئی 2020 12:26

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ حکومت میں اپوزیشن میں رہ کربھی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختیاری کی بھرپور حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

عبرانی ٹی وی چینل 7کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سیاسی ایجنڈے کے تحت وضع کردہ قوانین کی حمایت کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ اگر حکومت فلسطین کے کسی علاقے پراپنی خود مختاری کا اعلان کرتی ہے تو اس کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکوڈ پارٹی نے ہمیں کوئی اہمیت نہیں دی، اس لیے ہم اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے مگر ہر وہ اقدام جو اسرائیل کے لیے شاندار ہوگا اس کی حمایت کی جائے گی اور اس سلسلے میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی مدد کریں گے۔