نصیر آباد، پاکستان کی محبت بلوچی عوام کے خون میں شامل ہے، جعفر کریم بھنگر

بدھ 13 مئی 2020 20:58

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) سیاسی و قبائلی رہنما سابق امیدوار ایم پی اے میر جعفر کریم بھنگر نے انڈین کے میجر گورف کے بیان کے جواب میں کہا کہ ہم غیرت مند بلوچستان کی عوام اپنی سرزمین پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی محبت ہمارے خون میں شامل ہے ، بلوچستان پاکستان سے اور پاکستان بلوچستان سے ہے، بھارت کے سابق میجر گورف کے بیان نے پاکستان کے اس موقف کی تائید کی کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، اپنے مذموم عزائم کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان بھارتی دہشت گردی کے تمام ثبوت عالمی دنیا کے سامنے متعدد بار لاچکا ہے اور جب بھارت عالمی دنیا کے سامنے پاکستان کو نیچا دکھانے میں ناکام ہوجاتا ہے تو وہ اس طرح کے ہتھکنڈے آزماناشروع کردیتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں واضح طور پر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ ہر قسم کی سازشوں کو روندکر اور یک جان ہوکر اپنی افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اپنے پیارے وطن کی حفاظت کے لئے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو ہم پاکستانی قوم کشمیر کا حساب تم سے لیں گے کبھی غلطی سے بلوچستان اور سرزمین پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھی تو ہماری افواج پاکستان اور ہم غیور بلوچستان کی عوام تمہیں تہس نہس کر کے رکھ دیں گے جیسے تمہارے ابھی نندن کا حال کیا تھا، لگتا ہے اب ہم تمہاری گھٹیا چالوں سے بخوبی واقف ہیں۔