پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

کچھ روز قبل ان کے ساتھی اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا

muhammad ali محمد علی بدھ 13 مئی 2020 22:26

پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2020ء) پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین میں بھی کورونا کی تصدیق، کچھ روز قبل ان کے ساتھی اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ انڈیپینڈنٹ اردو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایم رہنما عبداللہ ننگیال نے بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد منظور پشتین نے بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

اب منظور پشتین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے، جس کے مطابق رہنما پی ٹی ایم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منظور پشتین نے تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔