وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 15 ستمبر 2025 16:41

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو کے انتقال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاس سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مرحوم روشن جونیجو پیپلز پارٹی کے مخلص، نڈر اور عوام دوست رہنما تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان اور جونیجو برادری کو صبر جمیل عطا فرمائے۔