جرمنی نے کوروناوائرس کے کنٹرول کے بعد پڑوسی یورپین ممالک کے ساتھ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2020 19:42

جرمنی نے کوروناوائرس کے کنٹرول کے بعد پڑوسی یورپین ممالک کے ساتھ بارڈر ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) جرمنی نے کوروناوائرس کے کنٹرول کے بعد پڑوسی یورپین ممالک کے ساتھ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا ۔ جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سہوفر نے یورپی یونین کے دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا ۔ 15 مئی سے لکسمبرگ سے شروع ھوکر آہستہ آہستہ باقی ممالک کے ساتھ بارڈرز کھول دیئے جائینگے ۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ بارڈر بند رکھنے میں توسیع کرنے کا کوئی امکان نہیں جون کے وسط تک یورپی یونین بلاک میں سفر آزادنہ طور پر کرنے کے مقصد کی طرف گامزن ھے۔ واضع رہے کہ جرمنی نے گزشہ ماہ 27 اپریل سے کوروناوائرس پرقابوپانے کے ساتھ ہی مختلف فیز کی صورت میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ 4 مئی سے اسکول اور 15 مئی سے دیگر کاروباری زندگی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بحال کرنے کا اعلان کیاھے جبکہ کوروناوائرس کے باعث متاثرہ ٹرانسپورٹ کو ملین یورو فنڈ جاری کیاگیا جبکہ غیرملکی اسٹوڈنٹ کو 670 یورو قرضہ حسنہ اجراء جاری کیا ھے ۔

(جاری ہے)

13 مئی سے چھوٹے بچوں کے اسکولز کندرگارڈن کوبھی کھول دیاگیا۔ واضح رہے کہ جرمنی میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد ایک 73 ہزار سے زائد جبکہ 7792 اموات ھوئی اس طرح کوروناوائرس سے صحت یاب ھونے والوں کی تعدادایک لاکھ 48 ہزار سات سو سے زائد ہیں۔

متعلقہ عنوان :