"ارطغرل غازی" کے سحرمیں مبتلا پاکستانیوں نے ترکی جانے کیلیے ترک ائیرلائن میں بکنگ کا ریکارڈ قائم کردیا
ترک ائیر لائن نے پہلی پرواز کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا، پاکستانی سیاح ترکی میں سب سے پہلے ارطغرل کے مقبرے کی زیارت کے خواہاں، ٹریول ایجنسیوں نےخصوصی پیکج تیار کرلیے
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 مئی 2020 20:52
(جاری ہے)
پاکستان میں ارطغرل ڈرامے کو ریکارڈ حد تک مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ابتدائی پندرہ دنوں میں اس ڈرامہ کے یوٹیوب چینل پر دس لاکھ سبسکرائبرز ہو گئے ہیں جبکہ ڈرامہ کی پہلی قسط کو 10 مئی تک یوٹیوب پر ایک کروڑ 41لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے تھے۔
اس کی ابتدائی قسطوں نے ہی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جس کے بعد پاکستانی ترکی جانے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور جو لوگ سفر کر سکتے ہیں انہوں نے کورونا وبا کے باوجود ترکی جانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ جس کے بعد سے ترک ائیر لائن نے بھی اپنی پہلی پرواز کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ترکی کیلئے بکنگ کروانے والے پاکستانی سیاح ترکی میں سب سے پہلے ارطغرل کے مقبرے کی زیارت کے خواہاں ہیں۔ اس ماحول کو دیکھتے ہوئے ٹریول ایجنسیوں نے بھی ترکی کی سیر کے خصوصی پیکج تیار کرلیے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں زیادہ تر روس، جرمنی، امریکہ اور برطانیہ کے سیاحوں جاتے ہیں لیکن اب بڑی تعداد میں پاکستانی سیاح بھی ترکی جانے کی تیاری کررہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جیسے ہی کورونا کے بعد حالات نارمل سطح پر آ جائیں گے اس کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی سیاحوں کی ترکی جائے گی۔ پاکستانی باشندوں نے گروپوں کے شکل میں ترکی آنے اور سووت میں ارطغرل اور حلیمہ کے مقبرے کی زیارت کرنے اور وہاں پر ان گروپوں کے لیے خصوصی بندو بست کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ ارطغرل اور حلیمہ کے مقبرے ترکی کے صوبہ بیلیچک کے علاقے سووت میں موجود ہیں، اس کی ایک نشانی یہاں قائم سلطنت عثمانیہ کا آغاز کرنے والے قائی قبیلے کے سردار ارطغرل غازی کا مقبرہ ہے۔ ارطغرل کی قبر کے پہلو میں سلطنت عثمانیہ کے زیر اثر رہنے والے تمام ممالک سے لائی گئی خاک کو بڑی ترتیب کے ساتھ چھوٹی چھوٹی ڈبیاوں میں سجا کر رکھا گیا ہے۔ ارطغرل غازی کے مزار کے احاطے میں ان کی اہلیہ حلیمہ خاتون اور انکے بیٹے ساوجی کے کی قبریں بھی موجود ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.