قومی ٹیم جولائی میں دورۂ انگلینڈ کیلئے تیار ہے، پی سی بی
دورے کا آغاز 5 اگست سے ہونا ہے لیکن پاکستان ٹیم جولائی کے وسط میں انگلینڈ پہنچ جائیگی جہاں پہلے پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا پھر انہیں قرنطینہ کیا جائیگا: وسیم خان
ذیشان مہتاب ہفتہ 16 مئی 2020 15:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی 25 سے 28 پلیئرز کو انگلینڈ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، کسی کھلاڑی کو زبردستی دورے پر جانے کو نہیں کہا جائیگا اورپاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی اضافی ہیلتھ انشورنس کروائے گا۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے بائیو سکیور وینیوز کا کہا ہے تمام میچز 2 مقامات پر ہوںگے جبکہ ایک اضافی پریکٹس وینیو ہوگا، امکان ہے کہ مانچسٹر اور ساوتھمپٹن میچز کے وینیو اور برمنگھم کو پریکٹس وینیو کے طور پر زیر غور لایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اور محدود اوورز فارمیٹ کی ٹیمیں ایک ساتھ سفر کریں گی تاکہ اضافی سفری اخراجات سے بچا جاسکے اور انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو انٹرا سکواڈ ٹریننگ کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز چارٹرڈ طیارے میں پاکستان سے انگلینڈ کا سفر کریں گے جسکے اخراجات انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) برداشت کرے گا، ٹیم کا جولائی کے وسط میں انگلینڈ پہنچنے کا پلان ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز سے معاملات کا مزید اندازہ ہوجائے گا، دورے کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائن بھی حاصل کریں گے۔ دوسری جانب آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی پیر کو کرکٹ کھیلنے کے پروٹو کولز پر بات کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.