ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں،ملزمان گرفتار،اسلحہ، منشیات برآمد، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 مئی 2020 19:44

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں،ملزمان گرفتار،اسلحہ، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سرکل افسران کی زیرِ نگرانی ضلع ہذا کے تھانہ جات میں درج ذیل مقدمات درج ہوئے۔ایس آئی محمد اعظم تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم محمد عرفان ولد محمد رمضان سکنہ دھریالہ جالپ سے42عدد پتنگیں معہ 2عدد ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی واجد حسین تھانہ سوہاوہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم عادل فاروق ولد قمر فاروق سکنہ مل داخلی ہتھیہ پائن سے موزر 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد تنویر تھانہ سوہاوہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم شہریار احمد ولد جبار حسین سکنہ ڈھوک قاضیاں سے پسٹل 30بور معہ 4روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد اشفاق تھانہ ڈومیلی نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم تنویر صفدر ولد محمد صفدر سکنہ چک بھوگی سوہاوہ سے رائفل 8MMمعہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس آئی حسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت ملزم دانش علی ولد صابر خان سکنہ پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی ضمیر حسین تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت ملزم خداداد ولد محمد یٰسین سکنہ پنڈی سید پور سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :